پاکستان کا گولڈن ٹیمپل سے متعلق بھارتی الزامات پر سخت ردعمل

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

اسلام آباد: پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے بیان کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا نہ سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر دربار صاحب امرتسر پر حملے کا جو الزام عائد کیا گیا ہے، وہ مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ پاکستان ہر مذہب کے مقدس مقامات کا دل سے احترام کرتا ہے اور ایسی کسی بھی حرکت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب خود پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنا چکا ہے، اور اب وہ اپنے ان اقدامات سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے بیانات اور الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو سکھ برادری کے مقدس مقامات کی میزبانی پر فخر ہے، اور ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان نہ صرف کرتارپور راہداری کے ذریعے ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے بلکہ سکھ مت کے مقدس مقامات کا خاص خیال بھی رکھتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ گولڈن ٹیمپل سے متعلق بھارتی بیانیہ محض ایک سیاسی چال ہے جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے